لاہور:معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے استاد نکلے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی ظفر نے انکشاف کیا کہ جب فلم کے لیے بھارت گیا تو کترینہ کیف کا اردو کا استاد میں تھا کیونکہ انہیں اردو نہیں آتی تھی۔ علی ظفر نے کہا میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میری گاڑی اور نمبر پلیٹ دیکھ کر لوگ میری عزت کریں، میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں، طیفا ان ٹربل اس لیے بنائی تاکہ پاکستان کو فخر ہو، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
علی ظفر کترینہ کیف کے استاد نکلے
