اشنا شاہ زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے پر برہم

Aushna-shah-actress 33

کراچی :اداکارہ اشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کیخلاف شدید برہم ہوگئیں۔ توہین رسالت پر مبنی کارٹون چھاپنے والے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین نے کارٹون چھاپ کر ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑایا تھا۔ اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے، یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں