والدین نے کم عمری میں ہی میری شادی کرادی تھی‘ اعجاز اسلم

ijaz-aslam 58

کراچی:معروف سینئر اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کم عمری میں ہی شادی کرادی گئی تھی۔ اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میرے والدین نے میری کم عمری میں شادی کروا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کے بارے میں فیصلہ کر لیا تھا۔ اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ میری شادی بہت جلدی ہو گئی تھی حتی کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اور میری 3 بہنیں تھیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اکلوتا ہونے کی وجہ سے خاندان کا بہت دباو تھا اس لیے چھوٹی عمر میں شادی کرنی پڑی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد کیریئر پر توجہ دی جس میں گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں