انتقامی کارروائیاں، آئین و قانون سے عوام کااعتماد اٹھ گیا، عمران خان کا ویڈیو پیغام

IMran-khan-video-msg 134

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا جائز ہے کیا ناجائزہ ، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، عدالت نے حکم دیا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48گھنٹے میں کرائیں، مہینہ ہوگیا لیکن انتخابات نہیں ہو رہے، آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے لیکن ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اورتشدد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ 25مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں، ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دیں،20سے 25دن ہوگئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں