سندھ بلدیاتی انتخابات ، دھاندلی الزامات پر پی ٹی آئی کا اعلان

Ali-zaidi-PTi-Program 116

کراچی، حیدر آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میںبلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا،ایک بارپھر پولیٹیکل انجینئرنگ کا کہہ دیا ،چیف الیکشن کمشنر سے فارم اے جاری کرنے کے ساتھ فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ آر او آفس میں دھاندلی کی جارہی ہے دھاندلی کے ثبوت عدالت میں پیش کرینگے۔انھوں نے مذید کہا کہ بلاول بھٹو مرضی کے نتائج لے سکتے ہیں۔ ہیرا پھیری کے نتائج قبول نہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایسے آئے ہیں کہ کوئی بھی جماعت ان کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ہم بھی ایسے نتائج کومسترد کرتے ہیں آئندہ کیا لائحہ عمل ہوگا اس کا اعلان بھی جلد مشاورت کے بعد کردیا جائے گا علی زیدی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنراستعفٰی دیں اور آئی جی سندھ پریشربرداشت نہیں کرسکتیتووہ بھی استعفیٰ دیں۔ الیکشن کمیشن فارم اے جاری کرے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کرکے پی پی کوجتوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی اورسندھ کوتباہ کرنیوالوں کوعوام کیوں ووٹ دینگے؟ عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے ملک کونقصان پہنچارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بدمعاشی روکنے والے بدمعاشوں کی گودمیں بیٹھ گئے، چیف الیکشن کمشنرپی ڈی ایم کیساتھ ہیں، امیدواراب تک آر اوزکے آفس میں بیٹھے ہیں۔سینئررہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ کراچی میں جوکچھ کل ہوااسے شفاف کہناسب سے بڑاجھوٹ ہے۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیانعقاد میں ناکام ہوگیا، رابستان خان،عدیل احمد کودھاندلی روکنے پرگرفتارکیا گیا۔ رابستان خان اورعدیل احمد کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ الیکشن کمیشن دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے۔علی زیدی نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی نے70 سے زائد یوسیزجیتیں۔ آر او آفس میں دھاندلی کی جارہی ہے۔ دھاندلی کے ثبوت عدالت میں پیش کرینگے۔انھوں نے مذید کہا کہ بلاول بھٹو مرضی کے نتائج لے سکتے ہیں۔ ہیرا پھیری کے نتائج قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں