کراچی :اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ وہ او لیول امتحانات کی وجہ سے بھائی کی تدفین میں بھی شریک نہیں ہوئی تھیں۔اداکارہ حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے امریکی فوج میں شامل اپنے بھائی کی موت کا واقعہ شیئر کیا۔صرحا اصغر نے بتایا کہ میں 3 مہینے کی تھی جب میرے والد کا انتقال ہوا، والد کے ساتھ اگر زیادہ عرصہ گزارا ہوتا تو میں انہیں بہت یاد کرتی لیکن والد کے بعد بھی گھر میں بے حد محبت ملی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں آج تک زندگی کا وہ لمحہ نہیں بھول پاتی جب امریکا میں میرے سب سے بڑے بھائی کا انتقال ہوا تھا اور میں ان کی تدفین میں نہیں جاسکی تھی کیوں کہ پاکستان میں میرے او لیول کے پیپرز ہورہے تھے، پاکستان میں اس وقت میرے ایک بھائی بھی میری وجہ سے میرے پاس رکے ہوئے تھے۔
امتحانات کی وجہ سے بھائی کی میت میں بھی نہ جاسکی: صرحا اصغر
