عمران خان کا پنجاب میں مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش کرنیوالوں کےخلاف مزاحمت کا فیصلہ

imran-khan-pti-talk 107

لاہور:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور قانون سے بالاتر ہے، حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لئے کام کرے گی،ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز سے ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مینڈنٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، ہمارے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے کہا جا رہا ہے، ہمارے لوگوں کو بلا کر کہا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جتنی طاقت فوج کے پاس ہے اتنی کسی اور ادارے کے پاس نہیں، فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اس وقت ہم یا ڈیفالٹ ہیں یا آئی ایم ایف کا آپشن ہے، بہتر ہوگا ہم اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی طرف چلے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں