اسلام آباد:روز اینڈ یاسمین گارڈن میں گن پوائنٹ پر وزیر داخلہ کے پرسنل فوٹو گرافر سمیت 6افراد کو لوٹ لیا گیا، واقعہ رات 11بجے پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی شناخت اورگرفتاری کےلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حمزہ مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ نے پولیس کو بتایا کہ وہ جی سکس ون ون کا رہائشی ہے درخواست گزار کے مطابق ہم 6 دوست یاسمین گارڈن میں کھانا کھا رہے تھے کہ دو بائیک والے ہمارے پاس یاسمین گارڈن میں آئے ، ہمارے پاس بائیک روک کر ہم سے موبائل اور پیسے چھین لئے ، موٹر سائیکل سواروں کے پاس ہنڈا 125موٹر سائیکل تھا جس پر دو بندے سوار تھے دونوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی ایک نے بلیک ماسک دوسرے نے افغانستان کے جھنڈے والا ماسک پہنا ہوا تھا دونوں کے پاس تین پسٹل تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی شناخت اور گرفتاری کےلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
وزیرداخلہ کے پرسنل فوٹوگرافر کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا
