نئے اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں، ثانیہ

resha 56

لاہور:اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار اچھا کام کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے۔ اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ ماضی میں بہت معیاری کام ہوتا تھا بلاشبہ آج بھی نئے اداکاروں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور وہ بہت اچھا کا م کررہے ہیں پاکستان کے ٹی وی ڈرامے آج بھی پوری دنیا میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ لیکن ان میں مزید بہتری بھی لائی جاسکتی ہے ثانیہ سعیدنے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایسے کرداروں کو ترجیح دی ہے جن میں اداکاری میرے لئے چیلنج ہوں کیونکہ میرے نزدیک شائقین اب مختلف کام دیکھنا ہی پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں