الیکشن کمیشن کا مختلف سیاسی نمائندوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس

ECP notice CM kp and other ministers 67

کراچی: الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی نمائندوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، رانا ثنااللہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ان کی الیکشن قوانین سے واقفیت کم ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہا ہے، ادارہ پر الزام ہے کہ کراچی، حیدر آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹیں استعمال کی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات بے بنیاد ہیں، یوسیز، کونسلز کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن میں ہر ضلع کی یوسیز کی تعداد فراہم کی، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن تعداد کے مطابق حلقہ بندیوں کا پابند تھا، ادارے نے شفاف طریقے سے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ان حلقہ بندیوں کی اسلام آباد کیس سے کوئی مماثلت نہیں ہے، اسلام آباد کیس میں الیکشن شیڈول کے دوران یوسیز کی تعداد بڑھائی گئی، الیکشن شیڈول کے بعد ردوبدول نہ کرے کا حکم دیا، 7 سے 10 دن میں اسلام آباد میں بھی انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں