نیپال، مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 40 افراد ہلاک

Nepal-incident 323

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں اب تک 40 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا ہے ، جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق ایئر لائنز ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں 68 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے ، تاہم حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اس کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، جائے حادثہ سے چند لاشیں بھی ملی ہیں ، جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا گیا ۔ دوسری جانب نیپال کے وزیراعظم نے واقعے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ پاکستان کا نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہیں،المناک حادثے پر غمزدہ ہیں ہماری دعائیں متاثرین اہلخانہ کے ساتھ ہیں، نیپال کے لوگوں کے دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں