امپورٹڈ حکومت کی ناکامی، ملک میں بڑے تیل بحران کا خدشہ

Petrol Crisis in pakistan 88

اسلام آباد: آِئل کمپنیزایڈوائزری کونسل نے ملک میں تیل بحران کی گھنٹی بجا دی ،ملک میں ایک بار پھر تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں تیل کے بحران کی گھنٹی بجا دی، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ ہے، بروقت ایل سیز کو یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہوچکے ہیں اور ایل سیز نہ کھلنے سے تیل کی سپلائی میں تعطل پیدا ہورہا ہے جسے فوری طور پر ختم کرنا ناگزیر ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب تیس کروڑ ڈالرمالیت کا تیل درآمد کیا جاتا ہے، ملک میں ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پٹرول 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کیا جاتا ہے، ایک مرتبہ سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں