گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ آئین اور قانون میں صراحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے ۔
جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع نہیں کہ آپ نے اپنے غیر جمہوری آقائوں کی خوشنودی کےلئے جمہوری فیصلوں کو روندا ہو، آپ کے فیصلے آپ کے عہدے کے وقار کے منافی رہے، بہرحال 48گھنٹوں کا وقت گزر چکا ہے اور آئین کے تحت پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اب پی ڈی ایم کا سامنا میدان میں ہوگا۔
فواد چوہدری کا گورنر پنجاب کے ٹویٹ پر دلچسپ جواب
