امریکی سیکرٹری دفاع کا پاکستانی آرمی چیف سے متعلق بیان

American-Sec-defence-and-pak-army-chief 376

واشنگٹن:امریکہ کے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری قائم ہے۔پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آسٹن نے جنرل عاصم منیر کو کال کی اور انہیں چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لائیڈ آسٹن نے کہا ‘آج مجھے پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دینے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری ہے اور میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں