عمران خان کا کراچی کے ووٹرز کے نام پیغام

PTI-Imran-khan-meeting-Youtuber 197

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹرز نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے اور ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نئے پاکستان کا وقت آرہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں