کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد ناقدین کو دوٹوک الفاظ میں انتباہ جاری کردیا۔اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ آج میں ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے عدالت گئی تھی کہ میں مزید ان گھٹیا تمہمات پر چپ نہیں بیٹھوں گی،یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں کے واقعات نے پستی کی نئی حدوں کوچھوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے کام پر جو چاہیں تنقید کریں لیکن کسی کو میرے کردار کو بدنام کرنے کا حق نہیں ہے، میں خود کو کسی سیاسی کھیل میں پیادے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ جب تک یہ معاملہ انجام کو نہیں پہنچ جاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔مہوش حیات نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ پٹیشن دائر ہوچکی ہے اور اس سب میں ملوث ٹرولز سمیت بدنیتی پر مبنی جھوٹ پھیلانے والے تمام لوگ حکام کے ذریعے جوابدہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنی عزت اور ناموس کے تحفظ کے لیے عدالت جانا پڑا کیا ہمارا یہی حال ہو گیا ہے؟۔اداکارہ نے کہاکہ میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں، خاندان، دوستوں اور سب سے بڑھ کر ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھیاظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے ہیں، انہوں نے مجھے اس مشکل وقت میں طاقت فراہم کی ہے۔
کسی کو میرے کردار کو بدنام کرنے کا حق نہیں ہے‘مہوش حیات
