اسلام آباد: الیکشن کمیشن ڈٹ گیا، سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کراچی ، حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کر دیا ، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کےلئے سخت سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے،سندھ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کااہم اجلاس ختم ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی، ممبر سندھ نثار درانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی سے ویڈیولنک کےذریعے شریک رہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہکراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کی ہدایت کرتےہوئے سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی
الیکشن سے بھاگنے والوں کی نہ چلی ، کراچی انتخابات کل ہی ہونگے،فیصلہ آگیا
