سنوکر چیمپئن احسن رمضان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ahsan-ramzan-snooker 62

کراچی:انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)کے ورلڈ چیمپئن اور نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان شادی کے بندھن میں بندھ گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی بی ایس ایف چیمپئن کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، احسن کی دلہن کا نام رومیسہ ہے جو میٹرک کی طالبہ ہیں،یاد رہے کہ گذشتہ سال آء بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی حریف عامر سرکوش کو 6-5 سے شکست دے کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں