سعودی عرب میں انٹرنیشنل ویمن فٹبال ٹورنامنٹ جاری

Saudi-arabia-women-tournment 51

ریاض:سعودی عرب میں فرسٹ الیون اے سائیڈ انٹرنیشنل ویمن فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے،عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس ٹورنامنٹ کی نگرانی و میزبانی فیفا کی طرف سے پہلی سعودی فٹبال ریفری بننے کا اعزاز پانے والی انود الاسماری کر رہی ہیں،ٹورنا منٹ میں مملکت کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے علاوہ کوموراس، پاکستان، اور ماریشس کی ویمن فٹبال ٹیمیں شریک ہیں ،شہزادہ سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں بدھ کے روز دوستانہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس میں سعودی فٹبال ٹیم نے ایک گول سے ماریشس کی ٹیم کو شکست دی۔ سعودی ٹیم کی طرف سے یہ اکلوتا گول مریم التمیمی نے کیا تھا ، ماریشس کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ،اسی طرح یہی صورت حال کم و بیش پاکستان اور کوموراس کے درمیان پیش آئی جہاں پاکستانی ٹیم کی انمول نے ایک گول کیا جس سے پاکستانی ٹیم نے میچ ایک صفر سے جیت لیا،خیال رہے کہ سعودی عرب 2026میں ہونیوالے ویمن ایشین کپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں