میشا شفیع کی امریکی فلم مستاش کی پہلی جھلک جاری

Misha-shafi 84

کراچی:معروف اداکارہ اور گلوکارہ میشا شفیع کی پہلی امریکی فلم مستاش کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر میشا شفیع نے بین الاقوامی فلم مستاش کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں حجاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ عمران جے خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مستاش سے پہلی جھلک۔میشا شفیع نے لکھا ہے کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پر جوش ہوں۔انہوں نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور پروڈیوسرز کو ٹیگ بھی کیا ہے۔فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور اس کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے، اس لڑکے کی والدہ کا کردار میشا شفیع نبھا رہی ہیں، فلم میں 1990 کے زمانے کی امریکی زندگی اور وہاں کے مسلمانوں کے حالات دکھائے گئے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں