جمائما نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ امداد جمع کرلی

flood and UK grant 112

لندن:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ کی امدادی رقم اکٹھا کرلی،غیر ملکیمیڈیا رپورٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ رواں ہفتے یونیسیف پاکستان فلڈ ریلیف اور پاکستان ٹرسٹ انوائرمنٹ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ڈنر کی تقریب میں شریک ہوئیں جس میں جمائما کے بھائی بین سمیت فاطمہ بھٹو اور میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے،فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے حوالے سے جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے ڈیڑھ لاکھ پائونڈ کی امدادی رقم جمع کی گئی،جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں لندن کے میئر صادق خان کا شکریہ بھی ادا کیا، صادق خان نے بھی جمائما کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تقریب کو بہترین قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں