ن لیگ پریشان، شہباز شریف کے نواز شریف سے رابطے

shahbaz sharif and nawaz sharif meeting about current situation 75

لاہور:موجودہ صورتحال کے بعد ن لیگ بظاہر پریشان دیکھائی دے رہی ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ٹیلیفونک گفتگو میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا آصف علی زرداری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب کی اہم سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،یاد رہے کہ جمعرات12 جنوری کو وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں