عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا،شیخ رشید

sheikh-rasheed-ahmed-media-talk1 54

راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا، صرف بڑھکیں مار سکتا ہے، ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا، خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے، اس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی،سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 4 بلین سے کچھ زیادہ ذخائر صرف رہ گئے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں