ریاض:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افغان دارلحکومت میں وزارت خارجہ کے قریب گذشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک و زخمی ہوئے،حملے کی ذمہ دار داعش نے قبول کی ہے،وزارت خارجہ نے دہشت گردی، تشدد اور انتہا پسندی کی تمام صورتوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کڑے وقت میں افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے، بیان میں حملے میں جان سے ہاتھ دھونے والے متوفیوں کے پس ماندگان سے اظہار ہمدردی کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کا افغانستان میں دہشت گرد حملے پر اظہار مذمت
