اداکار عثمان مختار کی اہلیہ نے شوبز دنیا میں قدم رکھ دیا

Zunaira-inam-khan 79

کراچی:پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ نے شوبز دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ کی ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں؟ سوال کے جواب میں عثمان مختار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہاں، پوسٹ کے کیپشن میں عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے لکھا کہ میں اسکرپٹ رائٹر کے طور پر انڈسٹری میں قدم رکھوں گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ گائز میں اداکارہ بننے کی بالکل کوشش نہیں کر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں