اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑ دی، گورنر کو خط ارسال کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ پرسوں خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو بھی تحلیل کر دیا جائے گا، پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں، ہمارا عوام سے جو وعدہ تھا کہ ہم عوام میں جائیں گے آج ہم نے وہ وعدہ پورا کیا ہے، ہم نے پھر ثابت کیا ہے کہ ہمیں عوام کے پاس جانے میں کوئی عار نہیں، اب پاکستان کو عام انتخابات کی جانب جانا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ ق ، مونس الٰہی، حسین الٰہی اور ایم پی ایز دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس طریقے سے وہ مشکل اور کٹھن حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے جس طریقے سے انہوں نے اصول کی خاطر ڈٹ کر کھڑے ہوئے اس پر ان کا شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں، کراچی کے تمام صفر ملکر سمجھتے ہیں وہ 100ہو جائیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑ دی، فواد چوہدری کا بھی اہم اعلان
