لاہور:وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ گورنر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اس لیے آرڈر واپس لیا،لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے، قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، گورنر کے وکلا نے کہا کہ گورنر نے آرڈر واپس لے لیا ہے،انہوں نے کہا کہ گورنر نے مان لیا کہ ان کا آرڈر غیر قانونی اور غیر آئینی تھا، چیف سیکریٹری کے وزیرِاعلی اور کابینہ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن کو کالعدم کردیا ہے،بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالت نے پہلے دن ہی وزیر اعلی اور کابینہ کو بحال کر دیا تھا، گورنر صاحب کا آرڈر غیر آئینی تھا، پرویز الہی اور ان کی کابینہ اسی طرح آگئی ہے جیسے پہلے تھی، انہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنا ایک سیاسی فیصلہ ہے، میں اس پر کمنٹ نہیں کر سکتا، اسمبلی نہ توڑنے کی انڈر ٹیکنگ اس کیس کی حد تک ہے، اسمبلی توڑنا وزیراعلی کا آئینی استحقاق ہے۔
پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق گورنر پنجاب کو غلطی کا احساس ہو گیا
