عمران خان نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کر دیا

Imran-khan-Punjab-assembly-desolved 855

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز، چیف وہپ ، پارلیمانی لیڈر کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، پنجاب اسمبلی میں شاندار کامیابی پر چیئرمین عمران خان کی پوری ٹیم کو شاباش دی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا ،ہماری ساری ٹیم شاباش کی مستحق ہے ،جس طرح ہمارے اراکین اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا وہ قابل تحسین ہے ،کل بھی کہا تھا کہ “ریڈ لائن” صرف اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے ،عمران خان نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اسمبلی توڑ کر ہم الیکشن میں جائیں گے،ملک میں جاری بحرانوں کا حل ایک مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں