امریکی ویزا کی نئی آسان پالیسی، پاکستانی شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری

America-and-pakistan-visa-p 101

اسلام آباد(مزمل حسین )پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کویہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکی قونصل خانہ کراچی سے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ہرعمر کے وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاس امریکہ کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ ۴۸ مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں صرف ۴۵ برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔ مزید برآں، اسٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کےایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہونگے اور اُن کے لیےیہ سہولت ۲۰۲۳ ء میں بھی جاری رہے گی۔خیال رہے کہ ویزا انٹرویو سے استثنا میں توسیع کی مذکورہ انتظامی تبدیلی کا مقصد صارفین کے لیے خدمات کی فراہمی میں بہتری اوراہل پاکستانی شہریوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو درخواست جمع کرانے کے بعد امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔
درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثناکی اہلیت کے تعین کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp
ایسے امیدوار جن کو اب استثنا حاصل ہے مگر جو پہلے ہی انٹرویو کے لیے تاریخ متعین کر چکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ آن لائن اپنی پیشگی اپائنٹمنٹ منسوخ کروائیں ، اور ازسر نو “نئی درخواست ” سے ابتدا کرتے ہوئے انٹرویو سے استثنا کے آن لائن مراحل پر عمل کریں۔ براہ مہربانی خیال رہے کہ انٹرویو سے مستثنیٰ درخواستوں کے سلسلہ میں مجاز کوریئر سروسز کی تفصیلات مندرجہ ذیل فہرست میں موجود ہیں۔
https://ustraveldocs.com/pk/pk-loc-documentdropoff.asp
خیال رہے کہ ویزوں کی تجدید کے عمل کی تکمیل میں اوسطاً چار ہفتے لگ سکتے ہیں
مزید تفصیلات اور دیگر سوالوں کے جوابات اور رابطہ کے لیے براہ مہربانی یہ ویب سائیٹس ملاحظہ کریں
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-main-contactus.asp

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں