اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الٰہی کا دبنگ اعلان

imran-khan-and-pervaiz-elahi-meeting-1 155

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف ور ق لیگ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجلس وحدت المسلمین اور بلال وڑائچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ن لیگ والو نے پچھلے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی ہے اب ن لیگ رائے ونڈ کے ایک کونے کی جماعت رہ گئی ہے میں عمران خان کے ویژن جو انہوں نے کہا تھا کھڑے رہیں ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس بے چارے گورنر ک بھی نہیں چھوڑ تھا ، شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی ان کی اپنی تو عزت ہی نہیں ہے دلیر بنو شکست کو تسلیم کرو, انہوں نے یہاں لیٹنا شروع کر دیا ہے ، پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جو وکلا کی ٹیم ہے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ساری لیگل ٹیم نے محنت کی قر عدالت میں ثابت کیا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے ،اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں ،آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے ،کئی روز سے ماڈل ٹاؤن کے لیڈر نے ان کو ساتھ ملایا ہوا تھا،ان کے لیڈر کہتے ہیں کہ ہم مانگ کر لے آئے ہیں یہ منگتے ہیں یہ قائد اعظم کی وراثت کے قابل نہیں ہیں ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے تمام وزرا کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ثابت کر دیا ہے ،ن لیگ کی عادت ہے خرید وفروخت ان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بکاو مال نہیں ہے،یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے ان کی وراثت ہو اس کے بھی قابل نہیں، صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے، عمران خان کی ٹیم نے ثابت کر دیا ،سن لو ن لیگ والوں تم خریدو فروخت کا کام کرتے ہو پی ٹی آئی والے بکائو مال نہیں ہے ، عمران خان کی ٹیم کی قیادت میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، عمر چیمہ ، حافظ فرحت عباس، زلفی بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی خواتین کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہو زندہ باد کہتا ہوں، دین کا کام ہوگا جو پہلے بھی ہوا ہے پہلی سے پانچویں سے ناظرہ اور ایف اے تک قرآن کریم ترجمہ تک پڑھایا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں