جوہری اسلحہ کی تیاری ہماری بقا کی ضمانت ہے،روسی وزیر دفاع

Russian-Defence-Minister 50

ماسکو:روسی وزیر دفاع سرگی شائیگو نے کہا ہے کہ اسٹریٹیجک طیاروں،بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں او آبدوزوں پر مشتمل جوہری ہتھیار تیار کرنا جاری رکھے گا چونکہ یہ ہماری زمینی سالمیت اور بقا کیلیے اہم ہیں، شوئیگو نے ماسکو میں وزارت دفاع کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس کے دوران سال رواں کے اہداف پر غور کرتے ہوئے بتایا کہ روسی فوج کی جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اختیار کیے ہیں ہماری فوج کے یوکرین اور شام میں آپریشنز کا مشاہدہ کرتے ہوئے ضرورت درپیش ہے کہ ہم عسکری تربیتی پروگراموں کو مزید جدید بنائیں،انہوں نے کہا کہ ہم مزید اسٹریٹیجک طیاروں،بین البراعظمی بیلسیٹک میزائلوں اور آبدوزوں کی تیاری کے ذریعے اپنی فوج کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیں گے کیونکہ یہ اسلحہ ہماری علاقائی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہونگے،روسی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگی طیاروں اور ڈرونز سمیت دیگر اسلحے کی شمولیت سے ہماری فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا جن کے لیے ہماری اولین ترجیح روسی توپ خانے کو مزید جدت پسندی سے متعارف کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں