سعودی عرب گالف مقابلے ، دنیا کی نمبرون خاتون کھلاڑی حصہ لیں گی

Saudi-arabia-Golf 61

ریاض:دنیا میں گالف کی سب سے بڑی خاتون کھلاڑی “لیدیا کو “مملکت میں آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے تحت گالف مقابلوں میں شرکت کریں گی،کھیلوں کی دنیا میں حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے ، جس کے بعد دنیا کے ممتاز فٹ بالر رونالڈو نے بطور کوچ سعودی فٹ بال کلب کو خدمات پیش کرنے کا معاہدہ کیا ہے،اب گالف کی سب سے بڑی کھلاڑی لیدیا کو آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے ٹائٹل سے مقابلے اگلے ماہ 16سے 19فروری تک شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں رائل گرین گالف کلب میں کھیلیں گی،یہ مقابلے ایل ای ٹی ٹورنامنٹ کا پہلا حصہ ہوں گے، ان کے لیے خواتین کھلاڑیوں کو بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر کا انعام 5لاکھ ڈالر دیا جائے گا،اس بارے میں دنیا کی نمبر ون کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میں یہ دیکھ کر بے حد پر جوش ہوں کہ گالف برابر انعامی رقم کی طرف بڑھ رہا ہے، مجھے امید ہے کہ تمام خواتین کھلاڑی خوب محنت کریں گی،واضح رہے لیدیا کو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے 2017میں محض 17برس کی عمر میں دنیا کی سب سے بڑی گالف کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں