معاشی استحکام میں ناکامی،امریکہ نے پاکستان کو نیا پیغام دے دیا

US-State-Department-spokesperson-Ned-Price 206

واشنگٹن:امریکی وزارت خراجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان کو معیشت کی بحالی کے لیے مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے معاشی اصلاحات جاری رکھے،تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر زور دیا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات جاری رکھے،ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا معیشت کی بحالی کی گئی پاکستان کی معاشی اصلاحات میں مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی پاکستان کی امریکی حمایت غیر مشروط ہے،اس موقع پر ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں سیلاب متارین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100ملین ڈالر کا اعلان بھی کیا، جس سے پاکستان کے لیے امریکی امداد 200ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئی،ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ بالآخر آئی ایم ایف کا فیصلہ ہے لیکن امریکا یقینا پاکستان کو اصلاحات کے راستے پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے،امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل مہینوں بلکہ برسوں جاری رہے گا اور ہم پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور پاکستان کو گرین الائنس میں شامل کرنے کی کوششوں میں مدد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں