فواد چوہدری کا نئے آرمی چیف کے نام اہم پیغام

Fawad-Chaudhary-PTI-Media-talk 453

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ ایم پی ایز کو ایک ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی، آرمی چیف وطن واپس آئے تو ہم بتائیں گے کہ ہمارے لوگوں کو کالز آرہی ہیں۔ لاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس نمبر 188 ہیں، ہمارے تمام اراکین آگئے ہیں، لیکن وزیراعلی پرویزالہی کہتے ہیں کہ گورنر کا نکتہ غیر قانونی ہے اس لئے ہم اعتماد کا ووٹ کیوں لیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن کو اسلام آباد میں کوئی نہیں پوچھتا وہ لاہور آگئے ہیں، کل ہمارے پانچ ایم پی ایز کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی آفر کی گئی، پنجاب میں حکومت تحلیل ہوگئی تو ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی آر آئی ایف کے سروے میں سامنے آیا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں، شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر عوام کو یقین نہیں ہے، سروے کے مطابق شہباز شریف پر ایک فیصد اور بلاول بھٹو پر زیرو فیصد لوگ یقین رکھتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وطن واپس آئیں گے تو ہم آواز اٹھائیں گے کہ ہمارے لوگوں کو کالز آرہی ہیں، ہم اداروں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بنا کر چلنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں