امپورٹڈ حکومت کے 9ماہ، بجلی اور پٹرول کی قیمتوںمیں ریکارڈ اضافہ، تفصیلات حیران کن

Petrol Crisis in pakistan 71

اسلام آباد:امپورٹڈ حکومت کے 9ماہ کے دوران بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا،موجودہ حکومت میں پٹرولیم مصنوعات 83.65روپے تک فی لیٹر مہنگی ہوئیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں پٹرولیم مصنوعات 54.62تک مہنگی کی گئی ، اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا،بجلی صارفین نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ برداشت کیا۔بدھ کے روز اتحادی حکومت کے 9ماہ مکمل ہو گئے،اتحادی حکومت کے 9ماہ کے دوران پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا،موجودہ حکومت میں پٹرولیم مصنوعات 83.65روپے تک فی لیٹر مہنگی ہوئیں،پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 64روپے 96پیسے کا اضافہ کیاگیا، لائی اسپیڈ ڈیزل 83روپے 65پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 46روپے 27پیسے کا اضافہ کیا گیا،لائٹ ڈیزل آئل 50روپے 69پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کے دور میں پٹرولیم مصنوعات 54.62تک مہنگی کی گئی تھیں،اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا،بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 12.67روپے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی، بجلی صارفین نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ برداشت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں