سعودی عرب،اونٹ میلے میں 380ملین ریال کی ریکارڈ خریدو فروخت

66

ریاض:سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کیساتویں سیزن میں 380ملین ریال سے زیادہ کے اونٹوں کی خریدو فروخت کی گئی،میلے میں اعلان کردہ سودوں میں کئی سنگلز کی خریداریاں، شداد کی نیلامی، اور ساتویں سیزن میں میں اونٹوں کی منڈی میں ہونے والی خرید و فروخت شامل ہے،شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کے ساتویں سیزن میں میلے کے میدانوں میں اعلان کردہ دو خریداری کے سودوں کی مالیت 200ملین سعودی ریال سے زیادہ تھی،اونٹوں کی منڈی کی نیلامی میں 8000سے زائد اونٹ فروخت کیے گئے جن کی مالیت تقریبا 100ملین ریال تھی جب کہ شداد نادر صفر کی نیلامی کی مالیت تقریبا 80ملین ریال رہی۔ لیڈر اور رنر اپ کے درمیان مقابلے، نیلامی میں روزانہ ایک ملین رقوم کی خریداری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں