علی ظفر کی سجاد علی سے مقابلے کے چیلنج سے معذرت

Ali-zafar-and-sajjad-ali 67

کراچی:معروف گلوکار علی ظفر کو سوشل میڈیا صارف نے سجاد علی سے مقابلہ کرنے کا دلچسپ چیلنج دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے معروف و سینئر گلوکار سجاد علی کی ایک ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کو ٹیگ کیا اور انہیں چیلنج کر دیا کہ کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں۔تاہم علی ظفر نے چیلنج قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ استاد لوگ ہیں۔ ہم اپنے سینئرز اور خاص کر ایسے سینئرز سے صرف سیکھتے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سجاد علی نے مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 20 ویں صدی کے تان سین بڑے غلام علی کی کلاسیکل موسیقی کی دھن کو سیٹی کے انداز میں ایسے پیش کیا کہ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں