معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

Majid-Janghir 51

لاہور: معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ماجد جہانگیر کو فالج کے ساتھ سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیااور وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔کامیڈی سیریز ففٹی ففٹی میں اپنے کام سے شہرت پانے والے ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے جس کے باعث ان کے مہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، وہ لاہور میں نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔ ماجد جہانگیر کو ففٹی ففٹی کامیڈی سیریز میں ان کی یادگار کارکردگی پر صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے پی ٹی وی کیلئے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں