کراچی:معروف اداکارہ و ٹی وی مارننگ شو کی میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی آج کل ان کی ہی آڈیوز لیک ہورہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ہارمونل عدم توازن کے باعث میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب یہ سوچتی تھی کہ وزن کم کرکے کیا کرنا ہے؟میں خوش خوراک تھی لیکن اب بہت کم کھاتی ہوںمیں دن میں 6 سے 8 دفعہ کھانا کھاتی ہوں لیکن بہت تھوڑا تھوڑا کھاتی ہوں۔ٹی وی میزبان نے مزید کہا کہ ہمارا کام مسائل کو اجاگر کرنا ہے، ٹی وی نے کسی کو خراب نہیں کیا، اگر اچھا لگتا ہے تو دیکھیں، نہیں لگتا تو نہ دیکھیں۔ جن لوگوں نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی آج کل ان کی ہی ویڈیوز اور آڈیوز لیک ہورہی ہیں۔
جنہوں نے میرے خلاف مہم چلائی آج کل ان کی ہی آڈیوز لیک ہورہی ہیں، مایا خان
