لاہور : 26 ویں ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ہانگ کانگ میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 ویں ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایشین اینڈ ورلڈ ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر شیخ طلال محمد الصباح تھے،چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹرئیس، ٹیم اور ماسٹرز کے مقابلے شامل ہیں،چیمپئن شپ 10 سے 18 جنوری تک ایس سی اے اے بائولنگ سنٹر ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں میں 6 رکنی قومی ٹین پن بالنگ ٹیم شرکت کر رہی ہے ،قومی ٹیم میں علی سوریا، افضل اختر، شبیر لشکر والا، امجد محمود، عامر محمود اور اعجازالرحمان شامل ہیں۔
ایشین ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا ہانگ کانگ میں آغاز ہو گیا
