دہشتگردی بڑا مسئلہ، پاکستان میں طالبان ردعمل کے طور پر متحرک ہوئے، عمران خان

Imran-khan-Talk 46

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں دہشتگردی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے، پاکستان میں طالبان ردعمل کے طور پر متحرک ہوئے۔ اگر دہشت گردی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو پاکستان کو مزید خطرات کا سامنا کرنا ہو گا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی دباؤ کے تحت شامل ہوئے تھے۔ میں شروع سے کہہ رہا تھا کہ پاکستان کو اس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ 2013 میں جب ہم آئے تو اس وقت چار پانچ سو پولیس والے شہید ہو چکے تھے۔پولیس والے خود کو بچا رہے تھے وہ عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے تھے۔ آج اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو صورحال پھر اسی طرف جا سکتی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف تحریک انصاف نہیں تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے کہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے مل کر فیصلہ کیا تھا۔ آج اگر افغانستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون بند کر دے تو بھی بہت مسائل ہو سکتے ہیں۔اگر آج ہم نے امریکہ کی پھر مدد لی تو یہاں مسلسل انتشار پھیل جائے گا۔ ماضی میں جب امریکہ افغانستان میں ڈرون حملے کرتا تھا تو وہ بدلہ پاکستان سے لیتے تھے۔ پاکستان کا نمبر ون مسئلہ معیشت ہے اور اگر ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو یہ پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں