الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دۓ ۔پی ٹی آئھ کی طرف سے استثنی, کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں،الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔۔تین جنوری کو کمیشن نے یہ محفوظ کیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی ان کی حاضری سے استثنا کی تمام درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔عمران خان اسد عمر اود فواد چوہدری کو 17جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ضمانت کے لۓ پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع مرسنگ کوں گے۔عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا نیا کارنامہ، عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے ورانٹ جاری کر دئیے
