کابل:اقوام متحدہ نے ایک بار پھر طالبان کو خبردار کیا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف خطرناک مہم ختم کردیں،افغانستان میں تعینات اقوام متحدہ کے ایلچی نے کابل میں طالبان کے سینئر وزرا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے طالبان پر زور دیا کہ وہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کریں،اقوام متحدہ کے نمائندے مارکس پورٹزل کا کہنا تھا کہ افغانستان کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے خواتین کی تعلیم اور امدادی گروپوں کے لیے کام کرنے پر عائد پابندی ختم کی جائے بصورت دیگر افغانستان کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
طالبان خواتین کے خلاف خطرناک مہم ختم کردیں، اقوام متحدہ
