سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈز دنیا میں چھٹے نمبر پر آ گیا

saudi arabia people back to pakistan 56

ریاض:سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈز نے 607.42بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے سرفہرست خودمختار دولت فنڈز کی فہرست میں اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھی ہے،عرب میڈیا کے مطابق یہ فہرست دنیا کے خودمختار دولت فنڈز انسیٹیوٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق چین انویسٹمنٹ کارپوریشن 1.350ٹریلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد ناروے گورنمنٹ پنشن فنڈ گلوبل اور ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی بالترتیب 1.13 ٹریلین ڈالر اور 790بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے،کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی 750بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر جب کہ سنگاپور کا جی آئی سی پرائیویٹ لمیٹڈ 690بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،خودمختار دولت فنڈز انسیٹیوٹ کے جاری اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے خودمختار دولت کے فنڈز کے مجموعی اثاثے 2022کے آخر تک 10.30ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے جو ستمبر 2022میں 10.12ٹریلین ڈالر سے زیادہ تھے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ملک میں اقتصادی تنوع کے سفر کی قیادت کرتے ہوئے مملکت کے ویژن 2030کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جو فی الحال 10مختلف شعبوں میں 54سے زیادہ کمپنیوں کا مالک ہے اور اس نے 5لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں،سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے 2022میں دو بڑی کمپنیاں بھی شروع کیں جن میں سعودی کافی کمپنی اور حلال پروڈکٹس ڈیولپمنٹ کمپنی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں