والدین بچوں کے مالی طور پر مستحکم ہونے تک شادی کریں، نعمان اعجاز

nauman-ijaz-actor 56

لاہور:معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے مالی طور پر مستحکم ہونے تک ان کی شادی نہ کریں۔ نعمان اعجاز نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سماجی اور معاشرتی مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادیاں کرنا چھوڑ دیں، جب تک آپ کا بچہ کمانے کے قابل نہ ہوجائے اور اپنی بیوی کے اخراجات اٹھانے کے قابل نہ ہوجائے اس کی شادی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے اپنے بچوں کی زندگیوں کو خراب نہ کریں، اپنے بچوں کو سمجھدار ہونے کے بعد اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان صرف پیسوں کی وجہ سے ہی لڑائیاں شروع ہوتی ہیں اور پھر بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں