لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی وزراء کا اہم ترین اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی گئی، سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ،سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے ،انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ،اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے ،ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے ۔
امپورٹڈ ٹولہ ناکام، کپتان کا عوام کے پاس جانے کا اعلان
