معاشرے کے مسائل کو ڈراموں میں اجاگر کیا جاسکتا ہے ، عذرا آفتاب

Azra-Aftab 65

لاہور:سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے ڈرامے میں صرف گلیمر دکھایا جاتا ہے ہمیں اس کی پیروی نہیں کرنی بلکہ اپنی ثقافت اور معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرح کی ڈرامہ سیریلز بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو لوگ یکسانیت کا شکار ہو جائیں گے، ہمیں اس سے بچنے کیلئے نئے موضوعات کو ترجیح دینی ہو گی۔ ٹی وی پر ہر طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیے اور ڈراموں میں صرف امیر خاندانوں کے رہن سہن کو موضوع بنانے کی بجائے غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے، ماضی کے ڈرامے دیکھے جائیں تو ان میں توازن ہوتا تھا لیکن آج ہم ایک ڈگر پر چل پڑے ہیں۔عذرا آفتاب نے کہا کہ ہمارے معاشرے خصوصاغریب خاندانوں کے بڑے مسائل ہیں جنہیں ٹی وی ڈراموں میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں