این آر او ٹو ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے فوائد اسحاق ڈار تک پوری طرح منتقل، بڑا فائدہ مل گیا

ishq-dar-relief 45

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام بنک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دئیے،احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ، بنک اکاؤنٹس بھی بحال ، احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا، اسحاق ڈار کے بنک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا، حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے، اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا، پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کیمطابق مناسب آرڈر جاری کر دے، اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں