لندن :برطانیہ میں 18برس تک کے تمام طلبہ کیلئے ریاضی کے مضمون کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے عہدہ سنبھالنے کے بعد برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کامنصوبہ بنایا ہے،اس نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو نصاب میں لازمی پڑھایا جائے گا تاکہ بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو مزید تخلیقی بنایا جاسکے ،اس منصوبے کے ذریعے برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانیکی تیاری کی جارہی ہے،رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک یہ اعلان کریں گے کہ مستقبل میں برطانیہ میں نوکری کے حصول کے لیے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور اسی لیے ریاضی کے مضمون کو پڑھنا لازمی ہوگا ، ابھی یہ واضح نہیں کہ آرٹس ، ہیومینٹیز اور بی ٹیک کے طلبہ یہ مضامین پڑھیں گے یا نہیں ، البتہ اے لیول کو لازمی قرار دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ،رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہرین کی جانب سے اگلے آٹھ برسوں میں 16سے 18سال کی آبادی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
برطانیہ ، 18برس تک کے طلبہ کیلئے ریاضی کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ
