کپتان کا سیمینار سے خطاب، امپورٹڈ ٹولہ انتخابات سے پریشان

imran-khan-pti-talk 114

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 8ماہ میں ساڑھے ساتھ لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، انہیں دوبارہ مسلط کرنے پر ملک میں مایوسی ہے، تیس سال سے دو خاندان اقتدار پر قابض تھے، دو خاندانوں نے خود ثابت کیا کہ وہ کتنے کرپٹ ہیں، مجھے ان دو خاندانوں کے خلاف ووٹ ملے، دونوں  خاندان ایک دوسرے کو چور کہہ کر کیسز بناتے رہے، شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم خوفزدہ ہے ملک کہاں جارہا ہے، ان کی شکلیں دیکھ کر ہمارے مخالفین بھی ہمارا ساتھ دینے لگے، ان کی کرپشن پر فلمیں بنیں، اوورسیز کو معلوم ہے کہ کرپٹ ٹولے نے ملک کو کتنا بدنام کیا، الیکشن کا نام سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، انہیں معلوم ہے الیکشن میں شکست ہو گی، عدم استحکام کے خاتمے کےلئے الیکشن ضروری ہیں، معیشت سیاست سے جڑی ہوئی ہے، تمام مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں۔ ہمیں جب حکومت ملی تو ملک دیوالیہ کے قریب تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں